حج اور عمرہ ویزا

حج اور عمرہ زائرین کی خلاف ورزیوں کی فہرست 2020 کیلے

This post is also available in: English

حج اور عمرہ زائرین سعودی عرب کیوں جاتے ہیں؟

پوری دنیا کے تمام مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دونوں مقدس مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تشریف لائیں۔ مکہ مکرمہ وہ جگہ ہے جہاں زائرین حج اور عمرہ ویزا پر عمرہ اور حج ادا کرنے تشریف لاتے ہیں اور کعبہ کے سامنے عبادتیں کرتے ہیں۔

مدینہ وہ جگہ ہے جہاں مسلمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہ مبارک پر حاضری دیتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں۔ نیز ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں کعبہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ بھی بہت ساری تاریخی جگہیں موجود ہیں جو دیکھنے والوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں۔


حج اور عمرہ زائرین کے لئے اصول و قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانے

حج اور عمرہ ویزا پر سعودی عرب جانے والے بیشتر زائرین سعودی عرب مملکت میں قیام کے دوران ان پر لاگو قوانین و ضوابط سے بخوبی واقف نہیں ہوتے ہیں۔ کچھ سرگرمیاں اور پابندیاں ایسی ہیں جن کے بارے میں حج اورعمرہ پر جانے والے زائرین نہیں جانتے اور بعض اوقات غلطی یا غیر ارادی طور پر ان کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

اس بارے میں ہماری ویب سائٹ کے قارئین ہم سے ایک مفصل مضمون لکھنے کی درخواست کرتے رہتے ہیں جن میں حج اور عمرہ ویزا ہولڈرز سے متعلق خلاف ورزیوں کی تعداد اور جرمانےکی فہرست درج کی گئی ہو ، لہذا ہم نے خلاف ورزیوں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں حج و عمرہ کے ویزے پر آنے والی زائرین کی خلاف ورزیوں پر لاگو ہونے والے جرمانے اور سزا درج ہے۔ مزید پڑھ

خلاف ورزی نمبر 1:ایسا شخص حج یا عمره ویزا پرآیا ہو

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
ایسا شخص جوحج یا عمرہ کی غرض سے آیا ہو اور سیلف امپلائڈ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنا اکائونٹ بھی رکھتا ہویا ویزا ختم ہونے کے بعد بھی ملک میں ہی رہے 1). اس پر قانون کے مطابق ریال 10,000جرمانہ یا ایک ماہ کی سزا یا پھر دونوں عائد ہونگی۔
2). اس کی دستاویزات کاپی کی جائیں گی اور وزارت خارجہ کو بھیجی جائیں گی تاکہ وہ اپنے ملک میں سعودی سفارت خانے کو مطلع کریں اور اسے ملک بدری کے بعد ایک سال تک وزٹ یا عمرہ کا ویزا نہ دیں۔
3). اسے اپنے خرچ پر جلاوطن کیا جائے گا۔

خلاف ورزی نمبر 2: خلاف ورزی کرنے والا حج یا عمرہ ویزا پرآیا ہوا ہو

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
حج یاعمرہ زائرین جو ویزا کی توثیق کے دوران یا اس کی میعاد ختم ہونے کے بعد مکہ ، جدہ یا مدینہ سے باہر سفر کرے 1). اس پرریال 10,000جرمانہ یا ایک ماہ کی قید یا پھردونوں چیزیں عائد ہونگی۔
2). اسے اپنے خرچے پر جلاوطن کیا جائے گا۔
3). جرمانہ عائد کرنے سے پہلے خلاف ورزی کی صورت میں اس شخص  کے داخلے کے ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی تحقیقات کریں گے۔



خلاف ورزی نمبر 3: خلاف ورزی کرنے والا حج یا عمرہ ویزا پر ہو اور سعودی شہری اور سعودی ایکسپٹ ہو

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
مہمان کو حج ، عمرہ یا مسجد نبوی کے لئے قائم کردہ راستوں سے باہر لے جانا جو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعہ ان کے ویزا کی توثیق کے دوران ان کی آمد اور روانگی کا ذمہ دار ہے 1). اگرخلاف ورزی کرنے والا سعودی ایکسپٹ ہے تو ، جرمانہ 10,000 ریال ہےاور جلاوطنی کے علاوہ 1 سے 3 ماہ قید یا دونوں عائد ہونگے۔
2). اگرخلاف ورزی کرنے والا سعودی شہری ہے تو ، پہلا جرمانہ 10,000 ریال ہے۔ یا ١سے  3 ماہ قید یا دونوں عائد ہونگے دوسراجرمانہ 20,000 ریال ہے یا 3 سے 6 ماہ قید کی سزا. تیسراجرمانہ 30,000 ریال  ہے۔ یا چھ ماہ قید۔
3). جرمانے میں ملوث افراد کی تعداد کے مطابق فائن تقسیم کیا جاتا ہے
4). خلاف ورزی کی صورت میں اس کے داخلے کے لئے ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی تحقیقات کی جاتی ہےاگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسے سزا دی جائے گی۔



لاف ورزی نمبر 4: خلاف ورزی کرنے والا حج یا عمرہ ویزا پر ہو اور سعودی شہری اور سعودی ایکسپٹ ہو

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
مہمان کو حج ، عمرہ یا مسجد نبوی کے لئے قائم کردہ راستوں سے باہر لے جانا جو اسٹیبلشمنٹ کے ذریعہ ان کے ویزا کی توثیق ختم ہونےکے بعد ان کی آمد اور روانگی کا ذمہ دار ہے۔ 1). اگر کیریئر غیر ملکی رہائشی ہے تو ، جرمانہ 10,000 ریال ہےاورجلاوطنی کے علاوہ 1 سے 3 ماہ قید یا دونوں عإد ہونگے
2). اگر کیریئر شہری ہے تو ، پہلا جرمانہ 10،000 ریال ہے۔ یا ١سے 3 ماہ قید یا دونوں عإد ہونگے. دوسراجرمانہ 20,000 ریال ہے یا 3 سے 6 ماہ قید کی سزا. تیسراجرمانہ 30,000 ریال ہے۔ یا چھ ماہ قید۔
3). جرمانے میں ملوث افراد کی تعداد کے مطابق فائن تقسیم کیا جاتا ہے۔
4). خلاف ورزی کی صورت میں اس کے داخلے کے لئے ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ کے کردار کی تحقیقات کی جاتی ہےاگر خلاف ورزی ہوتی ہے تو اسے سزا دی جائے گی۔
5). خلاف ورزی کرنے والےکی سزاکو مقامی پریس میں سنسر ہدایات کے مطابق فیصلے کے ساتھ شائع کیا جإے گا۔

خلاف ورزی نمبر 5: اگر خلاف ورزی کرنے والا سعودی خارجی ایکسپٹ ہے

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
حج یا عمرہ کرنے کے بعد زائرین کو پناہ دینے، اس کی حفاظت کرنے یا اسے غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے میں معاونت کرنے پر 10,000 جرمانہ یا ایک ماہ کی قید یا پھر دونوں عائد ہونگےاس کے ساتھ ساتھ اقامہ کی منسوخی اور اسے ملک بدر کرنے کے ساتھ۔ جرم میں ملوث افراد کی تعداد کے مطابق جرمانہ تقسیم کیا جإے گا۔



خلاف ورزی نمبر 6: اگر خلاف ورزی کرنے والا سعودی شہری ہے

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
حج یا عمرہ کرنے کے بعد زائرین کو پناہ دینے، اس کی حفاظت کرنے یا اسے غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے میں معاونت کرنے پر 1). پہلا جرمانہ ریال 10,000جرمانہ یا دو ہفتےکی قید
2). دوسرا جرمانہ ریال 20,000 اور ایک ماہ کی قید
3). تیسرا جرمانہ ریال 30,000 اور تین ماہ کی قید
4). جرم میں ملوث افراد کی تعداد کے مطابق جرمانہ تقسیم کیا جائے گا۔

خلاف ورزی نمبر 7: اگر خلاف ورزی کرنے والا سعودی شہری ہے

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
حج یا عمرہ کرنے کے بعد زائرین کو پناہ دینے، اس کی حفاظت کرنے یا اسے غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے میں معاونت کرنا اگر سعودی شہری جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہیں ہےتو اسے 1 سے6 ماہ کے وقفے کے دوران قید میں رکھا جائے گا۔



خلاف ورزی نمبر 8: خلاف ورزی کرنے والا سعودی ایکسپٹ یا سعودی شہری ہے

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
حج یا عمرہ کرنے کے بعد زائرین کو پناہ دینے، اس کی حفاظت کرنے یا اسے غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے میں معاونت کرنا خلاف ورزی کرنے والےکی سزاکو مقامی پریس میں سنسر ہدایات کے مطابق فیصلے کے ساتھ شائع کیا جائے گا

خلاف ورزی نمبر 9: خلاف ورزی کرنے والا سعودی ایکسپٹ یا سعودی شہری ہے

خلاف ورزی کی نوعیت جرمانہ کی رقم
حج یا عمرہ کرنے کے بعد زائرین کو پناہ دینے، اس کی حفاظت کرنے یا اسے غیر قانونی طور پر ملک میں رہنے میں معاونت کرنا 1). ویزا ختم ہونے کے بعد کسی شخص کو کرائے پر گھر دینے کی صورت میں کرائےدار کو خلاف ورزی کرنے والا سمجھا جائے گا۔ وہ ایک عہد نامہ پیش کرے گا جو آئندہ حوالہ کے لئے رکھا جائے گا۔
2). اگر خلاف ورزی کو دہرایا گیا تو ، ہاؤسنگ یونٹ چھ ماہ اور ایک سال کے لئے بند کردیا جائےگا
3). دوسری اور تیسری خلاف ورزی میں بندش دو سال کے لئے ہوگی

تازہ ترین خبریں: سعودی عرب کی حالیہ خبریں, حاصل کرنے کے لئے آپ ہمارے واٹس ایپ گروپ / فیس بک پیج میں شامل ہوسکتے ہیں ۔

Comment here