This post is also available in:
English
سعودی فیملی وزٹ ویزا کی اقسام
ان دنوں سعودی کابینہ نے سعودی ایکسپٹس کے لئے 2 قسم کے سعودی فیملی وزٹ ویزا کو حتمی شکل اور منظوری دے دی ہے۔ اگر آپ کو یاد ہو تو اس سے قبل سنگل انٹری وزٹ ویزا 90 دن کی مدت کا ہوتا تھا اورملٹی پل وزٹ ویزا 6 ماہ اور 2 سال کی مدت کے لئے ہوتا تھا۔ لیکن ان دونوں زمرے کو سعودی حکام نے منسوخ کردیا ہے۔ اب سعودی فیملی وزٹ ویزا میں صرف 2 قسمیں ہیں جیسا کہ ذیل میں بتایا گیا ہے
- سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا.
- ملٹی پل انٹری فیملی وزٹ ویزا.
سنگل انٹری سعودی فیملی وزٹ ویزا
نئی فیملی وزٹ ویزا پالیسی کے اعلان کے بعد, سنگل انٹری فیملی وزٹ ویزا صرف 30 دن کی مدت کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم, اس سنگل انٹری سعودی فیملی وزٹ ویزے میں توسیع کی زیادہ سے زیادہ مدت اسی طرح ہوگی جو پہلے 180 دن یا 6 ماہ ہے۔
اس نئی پالیسی کی بنیاد پر, سنگل انٹری وزٹ ویزا میں توسیع 30 دن یا ایک مہینے کی میعاد ختم ہونے سے پہلے5 بار کی جاسکتی ہے۔
یہاں ہمیں اپنے قارئین کو اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ اب سے ہر 30 روز کے بعد سعودی فیملی وزٹ ویزا میں توسیع کے لئے درخواست دینے والے کسی بھی سعودی ایکسپٹ کو فیملی وزٹ ویزا ہولڈرکی درخواست کے لئے ضروری توسیع فیس اورانشورنس چارجز ادا کرنے ہوں گے۔
أهلا بك , التعليمات تلزم ألا يتجاوز مجموع تمديد تأشيرة الزيارة العائلية المفردة عن ١٨٠ يوم .. ويمكن التمديد بشكل استثنائي للأخوة اليمنيين والسورين لأكثر من ذلك ، شكرا لك.
— الجوازات – ابشر (@EpassportGovSa) February 19, 2020
ملٹی پل انٹری سعودی فیملی وزٹ ویزا
ملٹی پل انٹری فیملی وزٹ ویزا 90 دن کی مدت کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔ پہلے کے قواعد و ضوابط کے مطابق, ملٹی پل فیملی وزٹ ویزے میں 180 دن تک توسیع کی جاسکتی تھی۔ تاہم, سعودی جوازات کی تازہ ترین ٹویٹ کے مطابق ملٹی پل فیملی وزٹ ویزا میں توسیع نہیں کی جاسکتی ہے۔ لہذا, ملٹی پل فیملی وزٹ ویزا ہولڈر کو سعودی ملٹی وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے سے پہلے سعودی عرب کی مملکت چھوڑنی ہوگی۔
سعودی جوازت نے ٹویٹر کے توسط سے اس بات کا اعلان کیا ہے, جہاں یہ پوچھا گیا ہے کہ آیا ملٹی پل انٹری سعودی وزٹ ویزا جس کی ایک سال کی میعاد ہے, 90 دن کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا اس میں توسیع کی جاسکتی ہے, .ٹویٹر پر ان کے جواب کے مطابق
اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ سعودی فیملی وزٹ ویزا ہولڈر کو 90 دن سے پہلے ہی مملکت سعودی عرب سے جانا ہوگا اور مزید توسیع کی درخواست دیئے بغیر واپس آنا ہوگا۔
أهلا بك ، تأشيرة الزيارة العائلية المتعددة " لا تُمدد " و على الزائر حامل التأشيرة مغادرة المملكة قبل انتهاء كل فترة إقامة ومن ثم العودة لإستمرار مدة التاشيرة. شكرا لك
— الجوازات – ابشر (@EpassportGovSa) February 17, 2020
@EpassportGovSa السلام عليكم
هل يمكن تمديد اقامة الزائر في الزيارة المتعدده بعد اقامته ٩٠ يوم بالمملكة ؟— ENG ISLAM A SAUD (@islamsaud1) October 28, 2019
وعليكم السلام ، العفو أخي الكريم تأشيرة الزيارة العائلية المتعددة " لا تُمدد " و على حامل التأشيرة مغادرة المملكة قبل إنتهاء فترة الإقامة المحددة في التأشيرة، سعدنا بتواصلك.
— الجوازات – ابشر (@EpassportGovSa) October 28, 2019
وہ سعودی ایکسپٹس جو ملٹی پل سعودی انٹری وزٹ ویزا میں تبدیلی کے اعلان سے پہلے ہی 2 سال کا ملٹی پل انٹری وزٹ ویزاکی درخواست دے چکے ہیں یا حاصل کر چکے ہیں, وہ مندرجہ بالا نئی تبدیلیوں سے قطعا متاثر نہیں ہوں گے۔
يعني اقصى مده اقامةداخل المملكة للتأشيرة المتعدده ٩٠ يوم و يجب المغادرة ثم العودة مره اخرى طالما صلاحية التأشيرة ساريه
— ENG ISLAM A SAUD (@islamsaud1) October 28, 2019
نعم أخي الكريم ، شكراً لتواصلك.
— الجوازات – ابشر (@EpassportGovSa) October 28, 2019
وزٹ ویزا جاری کرنے سے پہلے اور بعد میں سعودی فیملی وزٹ ویزا کی مدت
زیادہ تر لوگوں کے ذہنوں میں سعودی فیملی وزٹ ویزا کی مدت سے متعلق کٕی الجھنیں ہیں۔ ان میں سے بہت سے لوگوں کویہ بات معلوم نہیں ہے. کہ سعودی فیملی وزٹ ویزا کے جاری ہونے کے کتنے دن بعد سعودی عرب کی وزارت برائے امور خارجہ سے ویزا لیا جاتا ہے, یہی ویزاسعودی سفارت خانے کے ذریعے توثیق کے لئے ان کے آبائی ممالک میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
ہماری ویب سائٹ پر آنے والوں اور ہمارے مختلف مضامین کے قارئین کی دیرینہ درخواست پر اس تفصیلی مضمون کو ڈاکیومینٹڈ کیا گیا ہے۔
ہم نے اس مضمون میں مندرجہ ذیل باتوں کی وضاحت کی ہے تاکہ سعودی فیملی وزٹ ویزاکے درخواست دہندگان اپنی الجھن اور اس سے متعلق غلط فہمی کودورکریں۔
سیریل نمبر | تفصیل |
---|---|
1 | سعودی عرب میں وزارت خارجہ کے ذریعے جاری کردہ سعودی فیملی وزٹ ویزے کی مدت کیا ہے .اور کیا یہ درخواست؟ دہندگان کے آبائی ملک میں پیش کیا جاسکتا ہے |
2 | آبإی ملک میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے مہر ثبت ہونے کے بعد سعودی فیملی وزٹ ویزا کی کیا مدت ہوتی ہے؟ |
سعودی عرب میں درخواست گزار کے آبائی ملک میں اسٹیمپنگ کے لٕےایم او ایف اے کے ذریعے فیملی وزٹ ویزاکے ایشوہونے کی مدت کیا ہے؟
سعودی عرب میں ایم او ایف اے کے ذریعے سعودی فیملی وزٹ ویزا کے اجراء کے بعد, درخواست دہندگان کو اپنے ہی ملک میں سعودی عرب میں ایم او ایف اے کے ذریعے فیملی وزٹ ویزا 6 ماہ یا 180 دن میں پیش کیا جاسکتا ہے, لہذا, سعودی فیملی وزٹ ویزا کی مدت مہر لگانے سے پہلے 6 ماہ تک کی ہے۔
آبإی ملک میں سعودی سفارت خانہ کے ذریعے مہر لگانے کے بعد سعودی فیملی وزٹ ویزا کی کیا مدت ہے؟
سعودی عرب کے دورے پر آنے والے دنیا بھر کے لوگ فیملی وزٹ ویزا کی مدت کے بارے میں اس وقت تک پوچھ گچھ کرتے رہتے ہیں جب تک آبإی ملک کے سعودی سفارت خانے کے ذریعے اس پر مہرنہ لگادی گٕی ہو۔
یہاں ہم ان لوگوں کو واضح کردیں کہ ایک بار جب آپ کے ملک کے سعودی سفارت خانے میں ویزا پر اسٹیمپ لگ جاتاہے تو اس کی مدت تین ماہ کی ہوجاتی ہے, یعنی آبإی ملک میں سعودی سفارت خانے کی طرف سے مہر لگانے کی تاریخ سے 90 دن کے لئے۔
تاہم, ہمارے صارفین کی اطلاع کے لئے ہم یہاں یہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بارجب آپ اپنےملک کے سعودی سفارتخانے سے مہرلگانے کے بعدپاسپورٹ حاصل کرلیں توبہتر ہے کہ پاسپورٹ دیکھیں ضرور۔ کیونکہ ویزا کی مدت ہمیشہ پاسپورٹ پیج پر درج ہوتی ہے جہاں ویزا کی توثیق کی جاتی ہے۔ عام طور پر یہ 3 مہینے یا 90 دن کے لئے ہوتا ہے لیکن کوئی دوسری مدت کی صورت میں, آپ اپنے پاسپورٹ پر ویزا صفحہ دیکھ سکتے ہیں
.تازہ ترین خبریں: سعودی عرب کی حالیہ خبریں حاصل کرنے کے لئے آپ ہمارے واٹس ایپ گروپ / فیس بک پیج میں شامل ہوسکتے ہیں
Comment here
Sharhlash uchun siz saytga kirishingiz lozim.